مردان کی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

مردان کچہری میںہونےوالے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ خودکش بمبار نامعلوم مقام سے گاڑی میں مردان آئے۔ رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار نامعلوم مقام سے گاڑی میں مردان تک آئے،خودکش بمبار نے پہلے کچہری گیٹ پر دستی بم پھینکاجس سے کچہری میں افراتفری پھیل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خودکش بمبار کچہری میں داخل ہوا اورکچہری کے برآمدے میں جہاں وکلاءبیٹھ کر لوگوں کے کیس لیتے ہیں وہاں خود کواڑایا، رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں8کلو گرام بارودی مواد ، بال بیرنگ اور لوہے کے ٹکڑے استعمال کئے گئے ،خودکش بمبار کے اعضاءڈی این اے ٹیسٹ کےلئے بھجوائے گئے جس کی رزلٹ سے معلوم ہوگا کہ بمبار کا تعلق کہاں سے ہے تاہم جسم کے حصوں سے افغان باشندہ معلوم ہوتا ہے۔

Show More
Back to top button