مردان کچہری دھماکہ: شہر کی فضا سوگوار ، بازار بند

مردان کچہری دھماکے کے بعد آج شہر کی فضا سوگوار ہے اور مرکزی تنظیم تاجران کے اعلان پر آج شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں بند رہی جبکہ مردان بار روم میں جاں بحق افراد کےلئے فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے ۔مردان کچہری میں گزشتہ روزہونے والے خودکش حملے کے بعد آج شہر بھر کی تمام مارکیٹیں بند ہے جبکہ شہر کی فضاءسوگوار ہے اور ہر چھوٹے بڑے شخص کے زبان پر کل کے دلخراش واقع کا ذکر ہے،کچہری دھماکے پر مردان بار روم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کی وجہ سے آج شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی عدالتیں بند ہے جبکہ بار روم میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے، مختلف سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی اور حکومتی شخصیات باروم میں فاتحہ خوانی اور وکلاءسے اظہار تعزیت کےلئے آرہے ہیں اس موقع پر شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکے ؓڑھادیئے گئے ہیں اور ہر آنے جانے والے کی جامع تلاشی کی جا رہی ہے جبکہ کل کے واقعے کے حوالے سے خفیہ اداروں اور پولیس کی تحقیقات جاری ہے تاکہ واقعے کے مرکزی ملزمان تک پہنچا جاسکے۔

Show More
Back to top button