کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ مکمل‘ افتتاح کردیا گیا

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کوئلے سے 40 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیاہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ مذکورہ منصوبے پر ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئی ہے جو دو سال کے عرصے  میں مکمل ہوا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ 2018 تک پورے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائےگی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جس کی بڑی مثال موٹروے ہے۔

Show More
Back to top button