اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرنے پر سیاسی پارٹیوں کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر سیاسی پارٹیوں کو نوٹس جاری کردئے ہیں۔ بھیجے گئے نوٹسز میں خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات نہ جمع کرنے والی پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ نوٹس کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر قانون کے تحت تمام تر سیاسی پارٹیاں اس بات کی پابند ہیں کہ مالی سال کے اختتام پر دو مہینوں کے اندر اندر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائنگی ۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ان تفصیلات میں پارٹی کی سالانہ آمدن، خرچے، فنڈز کے زرائع سمیت اثاثے اور واجبات بھی شامل ہونگے۔ واضح رہے کہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے پارٹیوں کو گزشتہ ماہ کی انتیس تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

Show More
Back to top button