جماعت اسلامی کا حکومت کےخلاف دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے پانامہ لیکس کےحوالے حکومت کےخلاف جمعرات کے روز اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیاہے۔ پشاور کے مرکز اسلامی میں ایک اجلاس سے خطاب دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ملک میں احتساب کے اداروں کو کمزور کررہی ہے اور پاناما لیکس کے معاملات میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ظلم کے نظام کو ختم کرنے کےلئے ہر حد تک جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی دو روز قبل احتساب مارچ کے نام پر حکومت کےخلاف لاہور میں ریلی نکالی تھی۔

Show More
Back to top button