یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کا اسلام آباد تک سائیکل مارچ کا اعلان

یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کا ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین نے مستقلیسمیتدیگر مطالبات تسلیم نہ کرنے پر م احتجاجاً پشاور سے اسلام اباد تک سائیکل مارچ کا علان کیا ہے۔اور مطالبات پر عملدآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگانے کی دھمکی دی ہے۔سائیکل پر پیر کو اسلام اباد پہنچ کر پریس کانفرنس کریں گے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اف پاکستان کے صدرحضر ت حسین نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  مطالبات سے متعلقہ ادارے، منیسٹری اور وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے لیکن ابھی تک 4500 ملازمین کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں کہاکہ حکومت سے تین مطالبات کئے تھے جن میں یوٹیلٹی سٹور ملازمین کے دس سال سے ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیاجائے اور قانون کے مطابق پروموشن دیا جائے دوسرا مطالبہ یہ ہے ریگولر ملازمین کیلئے فی الفور گریجویٹی منظور کیاجائے۔تیسرامطالبہ یہ کہ نئی ہونی والی بھرتیاں روک دی جائیں اور او ایس ڈی افسران سے وہی کام لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں کوٹیلٹی سٹور ملک کا دوسرے نمبر پر ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ تھا جو اس حکومت نے تباہ کیا ہے۔اسلام اباد ہائی کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کا حکم بھی دیا لیکن حکومت خاموش ہے۔اگر یوٹیلٹی سٹورز ملازمین نے کوئی غیرقانونی حرکت کی تو تمام تر ذمہ دارری موجودہ حکومت پر آئید ہوگی۔ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے سے بھی گریز نیہں کرئنگے۔

Show More
Back to top button