کنٹینر سیاست نے ایک فوجی کی جان لے لی دوسرا زخمی

لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی سے جا رہے تھے۔ کنٹینرز کی وجہ سے حضرو کے قریب سڑک بند تھی۔ دونوں افسران متبادل راستہ ڈھونڈنے کیلئے پیدل روانہ ہوئے تو کھائی میں جا گرے۔ حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید جبکہ میجر جلال شدید زخمی ہو گئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے بند سڑکوں کی وجہ سے کرنل کی شہادت پر افسو کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والا نومولود بچہ بھی پنجاب حکومت کی بربریت کا نشانہ بنا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے موٹروے سمیت پنجاب اور اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردئے تھے جبکہ اس واقعے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ان راستوں کو کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Show More
Back to top button