پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکی گاڑی سےاسلحہ برآمد،خود موقع سےفرار

اسلام آباد میں بنی گالہ جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمدہوا ہے، علی امین فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کو بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا جبکہ شیریں مزاری مڈبھیڑ کے بعد نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ پی ٹی آئی رہنما اور خیبرپختونخواکےوزیرریونیو علی امین گنڈا پوربنی گالا جانے کے لیے اسلام آباد پہنچے ، تاہم پولیس نے جانے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا اور ان کی گاڑی کی تلاشی لی ، جس کے دوران اسلحہ و دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپورکی گاڑی سے اے کے 47، ریپٹر، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹ اور آنسوگیس فائر کرنے والی گن شامل ہے، گاڑی سے تیتر اور شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے۔ امین گنڈا پور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے برآمد ہونے والی بلٹ پروف جیکٹ کے پی کے پولیس کی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے پاکستان چوک پر جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی ہے۔

دریں اثنا ء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کارکنوں کی گرفتاریوں اور 2 نومبر کو دھرنے سے متعلق لائحہ عمل غور کیا گیا۔اجلاس میں شاہ محمودقریشی ، شیریں مزاری ، نعیم الحق، فیصل واوڈ، علیم خان اور عمران اسماعیل سمیت مرکزی رہنما شریک تھے

Show More
Back to top button