وانا میں دھماکہ‘ ایک میجر جاں بحق‘ چھ اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان وانا میں بم دھماکے کے نتیجے میں آرمی کا ایک میجر جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی اہلکار رستم بازار میں سرچ آپریشن کررہے تھے کہ پہلے سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں میجر عمران جاں بحق جبکہ لیفٹننٹ سمیت چھ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Show More
Back to top button