شمالی وزیرستان میں کرفیو سے عوام کو مشکلات کا سامنا

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل اور رزمک سب ڈویژن میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گزشتہ 9 روز سے کرفیو نافذ ہے  جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کرفیو کی وجہ سے وہ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، گھروں میں راشن ختم ہوگیا ہے اور مریض پڑے ہوئے  ہیں۔ عوام نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ علاقے سے جلد کرفیو کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر رحمن اور رسول جانان نامی مقامی افراد نے ٹی این این کو ہر گھر میں دو تین افراد بیمار پڑے ہیں، گھر میں آٹا‘ گھی اور چینی سمیت ضروریات زندگی ختم ہوچکی ہے اس لئے کرفیو جلد ختم کی جائے۔ آج شمالی وزیرستان کو ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل نامعلوم مدت کےلئے معطل کی گئی۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ واپسی کا عمل علاقہ کلیئنر ہونے کے بعد بحال کیا جائےگا۔

Show More
Back to top button