تحریک انصاف نےدھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل اسلام آباد میں شروع ہونے والا دھرنا منسوخ کرتے ہوئے اظہار تشکر کے نام سے جلسہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے یہ اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے بعد کیا جس میں فریقین کو جمعرات تک کمیشن بنانے کی مہلت دیدی۔ سماعت کے بعد بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ دھرنا دو مطالبات کےلئے دے رہے تھے کہ وزیراعظم نواز شریف تلاشی دیدے یا پھر استعفی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ وزیراعظم تلاشی دینے کے لئے تیار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بنی گالہ اور صوابی میں  جمع ہونے والے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس چلے جائے اور کل اظہار تشکر جلسے کےلئے 2 بجے اسلام آباد پہنچے۔ دھرنا ختم کرنے کے فیصلہ کو وفاقی حکومت نے سراہا ہے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے راستوں میں رکھے گئے تمام کنٹینرز اٹھانے کے احکامات جاری کیں ہیں۔

Show More
Back to top button