پرویز خٹک کی تقریر پر وزیر داخلہ کی تنقید

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے فیصلہ کو سراہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے گزشتہ روز کی تقریر کی مذمت کی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ احتجاج کی کبھی مخالفت نہیں کی اور راستے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آاباد بند کرنے کی کال کے بعد بند کئے تھے جس سے عوام کی بنیادی حقوق متاثر  ہورہے تھے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے تقریر میں غلط روایت قائم کی۔ پرویز خٹک نے راستے بند کرنے کے اقدام کو پختونوں کے ساتھ بغض کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ پختونوں کو تکلیف پہنچے لیکن مجبوری کے تحت یہ اقدامات اٹھانے پڑے۔

Show More
Back to top button