اے پی ایس کے 146طلباءپی ایس ایل کےلئے دبئی پہنچ گئے

پشاور (ٹی این این)آرمی پبلک سکول پشاور کے عملے سمیت 146طلباءپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور میچز دیکھنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے ، اے پی ایس کے طلباءکو پشاور زلمے ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے دبئی لے جایا گیا ہے جہاں وہ تین دن قیام کرینگے ۔
شاہین ائیر لائن کا خصوصی طیارہ باچا خان ائیر پورٹ سے آرمی پبلک سکول کے 8اساتذہ سمیت 146طلباءپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہو گئے ۔
اے پی ایس کے طلباءکو پشاور زلمے ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے پی ایس ایل کے میچز کیلئے دبئی لے جایا گیا ہے جس کے تمام اخراجات ٹیم انتظامیہ اداکررہی ہے ، دبئی جانے والے طلباءمیں 15دسمبر 2014ءکے حملے میں زخمی ہونے والے بچے بھی شامل ہیں ۔ طلباءآج رات ہونیوالی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے اور پشاور زلمے ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے 3دن تک دبئی اور ابوظہبی میں رہیں گے جس کے بعد وہ خصوصی پرواز کیلئے واپس پشاور آئینگے ،واضح رہے کہ پشاور زلمے ٹیم کے لوگو کی رونمائی آرمی پبلک سکول میں کی گئی تھی جبکہ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایونٹ جتنے کی صورت میں ٹرافی اے پی ایس کے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

Show More
Back to top button