باڑہ بازار چھ سال بعد کھل گیا

خیبر ایجنسی (ٹی این این) تاریخی باڑہ بازار 6سال بعد تجارتی سرگرمیوں کےلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ باڑہ سے نامز رکن قومی اسمبلی حاجی ناصر خان نے بازار کا افتتاح کیا ۔
با ڑہ بازا رکو 7سال بعد عام کاروبار کےلئے کھول دیا گیا ہے بازار کھولنے کی افتتاح رکن قومی اسمبلی حاجی ناصر خان آفریدی نے کیا، باڑہ بازار کو شدت پسندوں کے خلاف ہونے والے اپریشن کے باعث 2009 میں بند کر دیا گیا تھا ،باڑہ میں امن وامان قائم ہونے کے بعد آج اسے مکمل طور پر کاروبار کےلئے کھول دیا گیا ہے ، اس پہلے گورنر خیبر پختونخوا نے جنوری کے آغاز میں بازار کے کھولنے کا اعلان کیا تھا،باڑہ بازار کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے اور باڑہ بازار میں مستقبل میں امن وامان قائم رکھنے کےلئے بازار کے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیساتھ بازار کے داخلی وخارجی راستوں پر چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہے۔

Show More
Back to top button