عمران خان کاریڈیو پر عوام کے سوالوں کے جوابات

پشاور (ٹی این این) خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کے پیسے ان کی بنیادی ضروریات پر خرچ کر رہی ہے۔مرکز قومی منصوبوں کو متنازعہ بنا ررہی ہے ۔
پشاور میں ایف ایم 92ریڈیو پر عوام کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پنجاب حکومت میٹروپر رقم خرچ کر رہی ہے،

ملک کی پچا س فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ وفاق اورپنجاب حکومت اشتہارات اور غیرضروری منصوبوں پر رقم خرچ کر رہی ہے، عمران خان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخو احکومت سار ارقم عوام پر خرچ کر رہی ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میںکارکردگی کی بنیاد پر خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں اور وفاق میں حکومت تحریک انصاف کی آئیگی۔
صوبے میں سستی بجلی پیداوار کےلئے مائیکرو ہائیڈرو منصوبے لگا رہے ہیںجس سے پہلے مرحلے میں دس لاکھ لوگوں کو مفت بجلی فراہم ہوگی۔ وفاقی حکومت سی پیک میں چھوٹے صوبوں کے حقوق مار رہی ہیں۔ چھوٹے صوبوں کو منصوبوں میںحق نہ ملنے پر منصوبہ متنازعہ ہورہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے عوام ہسپتالوں میں آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھیں گی ۔ وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا حکومت کو ریلی سے منسلک پٹڑی بچھانے کےلئے زمین نہیں دے رہی جس سے پشاور میں ٹرین کا منصوبہ متاثر ہوا ہے۔خیبر پختونخو احکومت کی ترجیح تعلیم ‘ صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ہیں۔ سڑکیں اور اس پر پلوں کی تعمیر بعد کے مسائل ہیں۔

Show More
Back to top button