کوئٹہ میں خود کش حملہ‘ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق

بلوچستان (ٹی این این) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت9افرادجاں بحق اورتیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبرحسین درانی کے مطابق خودکش حملہ ہفتے کو سہ پہرایف سی کی گاڑی پراس وقت ہوا جب گاڑی کچہری چوک سے گزررہی تھی مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین سکیورٹی اہلکار شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں اکثریت ایف سی اہلکاروں کی ہے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا ہے جہاں پر بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

Show More
Back to top button