باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

چارسدہ (ٹی این این) سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کیلئے خصوصی پیکج اور سول ایوارڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس بلا کر ان کے مطالبات کی روشنی میں اسمبلی میں قرارداد لائینگے اور طلبہ کی ذہنوں سے خوف دور کرکے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرائینگے۔
باچا خان یونیورسٹی کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کے حوالے سے جو بھی اقدامات ضروری ہو وہ اٹھائینگے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کرینگے کہ وہ سانحہ کے شہداء کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر انہیں تسلیم کیا جائے ۔
اس موقع پر باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر فضل رحیم مروت کا کہنا تھا کہ 20جنوری کو یونیورسٹی پر حملے میں جانی نقصان کے علاوہ ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا مالی نقصان ہو چکا تھا جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پریونیورسٹی کی عمارت کی مرمت کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
پولیس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کلےئرنس ملنے کے بعد یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

Show More
Back to top button