پاکستان نے کرکٹ کے کئی حقیقی چیمپئنز پیدا کیے ہیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر

پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمزسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ آسٹریلیا اور پاکستان میدان میں زبردست حریف تھے تاہم کرکٹ ہمیشہ سے دونوں ملکوں کے لئے ایک مشترکہ جنون رہا ہے۔

کراچی میں 1992 ورلڈ کپ کی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مارگریٹ ایڈمزسن نے کہا، "1992 اپنے طرز کا پہلا ٹورنامنٹ تھا، یہ آسٹریلیا میں کھیلے جانا والا پہلا ورلڈ کپ تھا۔،رنگین کٹ، سفید گیند اور رات کی کرکٹ کا آغاز بھی اسی ورلڈکپ سے ہوا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ پہلا ورلڈکپ تھا جو پاکستان نے جیتا۔”

انہوں نے کہا، "اقبال منیر کی طرف سے تصاویر کی یہ شاندار نمائش انگلینڈ پر اس فتح کے دوران پاکستان کے کھلاڑیوں کے جذبات اور ان سنسنی خیز لمحات کی یاد دہانی کراتی ہے.”

محترمہ ایڈمزسن نے کہا کہ کہ ہر موسم گرما میں، ایک ملین سے زائد آسٹریلوی کرکٹ کھیلتے ہیں، اور یہی جوش و جذبہ ہم پاکستان میں بھی دیکھتے ہیں ہر سڑک ، ہر کھلی جگہ پہ کوئی گیند پھینک رہا ہے، کوئی وکٹ لے رہا ہے یا کسی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہے۔

"پاکستان نے کرکٹ کے کئی حقیقی چیمپئنز پیدا کیے ہیں، عمران خان، سب سے بہترین سکپر، شاہد آفریدی، جنہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چکھوں کا بین الاقوامی ریکارڈ بنایا، سرفراز نواز، وسیم اکرم اور وقار یونس، جنہوں نے ریورس سوئنگ کی بنیاد رکھی” انہوں نے کہا۔

خیال رہے کہ یہ نمائش کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے اور وسیع پیمانے پر سفر کرنے والے فوٹوگرافر اقبال منیر کی تصاویر کا مجموعہ ہے جو 14 اور 15 مئی کو ڈولمین مال کراچی میں جاری رہے گی۔

منیر اقبال نے کہا ” 1992 میں فیلڈ پر کیا ہوا، یہ شاید اس ملک میں موجود ہر کرکٹ فین کو یاد ہوگا اور ہر چار سال کے بعد سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن سکرینوں پہ تصاویر اور ویڈیو کلپس کی بھرمار کے ذریعے ان لمحات کی یاددہانی بھی ہوتی رہتی ہے، لیکن یہ صرف چند لوگوں کو ہی پتہ ہے کہ ان واقعات کے پیچھے کے مناظر کیا تھے۔ ٹیم کے سرکاری فوٹو گرافر کے طور پر، میں نے ان کرکٹرز کو بہت قریب سے دیکھا، اور ان کے ہر قدم، جذبے اور کیفیت کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ”

واضح رہے کہ اقبال منیر کرکٹ کے مشہور مبصر اور صحافی منیر حسین کے صاحبزادے ہیں، ان کا ورلڈ کپ کی تصاویر کا مجموعہ، "پاکستان: ورلڈ چیمپیئنز “ کے نام سے کتاب کی شکل میں مرتب کیا گیا ہے۔ 1987 میں انہوں نے “ این آئی آن عمران” کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی تھی۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button