میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں  معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی وزیراعظم برائے میڈیا امور یوسف بیگ مرزا، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری، سینٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم کے سیکرٹری نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے واجبات کے معاملات تفصیلی طور پرزیر بحث آئے جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کو میڈیا صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ہداییت کی کہ واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے وزارت اطلاعات پی بی اے اور اے پی این ایس کے نمائندگان کے ساتھ فوری مشاورت کرے  اورعید سے پہلے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات اس عمل کی ذاتی طور پر خود نگرانی کریں ۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ناگریز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں میڈیا صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کا بخوبی احساس ہے اور ان کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button