،،خوش ہوں لیکن مزہ تب آتا جب ٹیم میچ جیت جاتی،،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹ لینے پر خوش ہوں لیکن مزہ اس وقت آتا جب ٹیم جیت جاتی۔

عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی 15 اوورز میں نیا گیند اس طرح نہیں کیا جس طرح کرانا چاہیے تھا اس لیے کنڈیشنز سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا، اگر ایسا ہوجاتا تو کم اسکور پر آسٹریلیا کو آؤٹ کرلیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے اوور کے بعد اندازہ ہوگیا کہ کیسے بولنگ کرانی ہے، ٹاؤنٹن کی وکٹ پر سوئنگ کا نہیں، سیم کا کام تھا اس لیے انہوں نے ایریا پر بولنگ کی جس کی وجہ سے انہیں فائدہ ہوا۔

محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب ہر میچ جیتنا ہے اور ایسا کرنا ٹیم کیلئے ناممکن نہیں، اگر ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے تو کامیابی ضرور ملے گی کیوں کہ دوسری ٹیموں پر بھی ورلڈ کپ کا پریشر ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دی ہے۔ میچ میں محمد عامر نے اپنے کیریئر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

Show More
Back to top button