پاکستان نے دوستی بس سروس بھی معطل کردی

 

پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے بعد دوستی بس سروس بھی معطل کردی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے اور یہ فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان دوستی بس سروس کے مطابق دوستی بس اور امرتسر بس سروس پیر سے بند کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں بسیں کل معمول کے مطابق چلیں گی۔

دوستی بس لاہور سے نئی دہلی جبکہ امرتسر بس لاہور سے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر تک جاتی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک روز قبل لاہور سے چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے نے کھوکھرا پار اور مونا باؤ کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button