بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا

پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ براستہ ابوظہبی بھارت کیلئے روانہ ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ بھارت پہنچیں گے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button