امیر مقام کا دورہ چترال، متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ ارسون کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان و چیکس تقسیم کئے۔ گزشتہ روز دورے کے دوران امیر مقام کو ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور انہیں متاثرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ امیر مقام نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تین تین لاکھ روپے کے چیک دیئے اور اعلان کیا کہ متاثرین کو بیت المال سے 50،50ہزار روپے امدادی دی جائے گی۔ اس موقع پر امیر مقام نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ امیر مقام پر نے ارسون سڑک کی تعمیر کےلئے فنڈز بھی منظور کی ۔

Show More
Back to top button