پارلیمنٹ کی دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا

پارلیمنٹ کی دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل یعنی بروزجمعرات شام 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے اور اجلاس میں شرکت کے لئے تینوں مسلح افواج اور آئینی اداروں کے سربراہان سمیت سفارتکاروں اور اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پارلیمنٹ کی حدود میں کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے داخل نہیں ہوگی، سی این جی سلنڈر والی گاڑی پر خاص طور پر پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا۔

صدر مملکت آئینی تقاضے کے تحت اپنے خطاب کے ذریعے آئندہ پورے پارلیمانی سال کے لئے رہنما اصول دیں گے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button