وفاق خیبر پختونخوا کے حصے کی بجلی چوری کررہی ہے‘ پرویز خٹک

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وفاق پر الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت خیبر پختونخوا کے حصے کی چھ سو میگاواٹ بجلی چوری کررہی ہے جس کی وجہ سے یہاں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں عبدالستار ایدھی کی قبر پر حاضری کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہناتھاکہ ن لیگ صرف پنجاب کو ہی پاکستان سمجھ رہی ہے اور چھوٹے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے حصے کی بجلی سمیت وفاق سے اپنے صوبے کے تمام حقوق لینے کےلئے احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہناتھاکہ کافی عرصے سے وفاقی حکومت بجلی کی فراہمی ‘ بجلی کے خالص منافعے اور دیگر حقوق کے معاملے مذاق کررہی ہے لیکن اب وہ مزید خاموش نہیں رہیں گے۔

Show More
Back to top button