عیدختم: سیاحتی مقامات میں رش ختم

عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے ساتھ ہی سوات سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر سیاحتی مقامات سے لاکھوں سیاح واپس ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آے کے مطابق اس مرتبہ ملک کے مختلف علاقوں سے سوات میں چار لاکھ سیاح آئے تھے، آمد و رفت کا نظام اور قیام امن کو برقرار رکھنے کےلئے پولیس کے ساتھ ساتھ فوج کے جوانوں نے بھی فرائض انجام دیئے۔ آئی ایس پی  آر کا کہناہے کہ مدین‘ بحرین‘ کالام‘ مہوڈنڈ اور دیگر علاقوں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے بھی سکیورٹی فورسز نے اپنا کردار ادا کیا اور بہتر انتظامات کی وجہ سے کسی نے بھی قانون کی  خلاف ورزی نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے کوئی شکایت آئی ہے۔ عید کے موقع پر سوات کی طرح ناران‘ کاغان‘ کمراٹ اور دیگر سیاحتی مقامات پر بھی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن چھٹیاں ختم ہونے کی وجہ سے تما سیاح واپس ہوچکے ہیں۔

Show More
Back to top button