وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور امریکہ پر غور ہوگا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی’ معاشی اور سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

Show More
Back to top button