تیل تنصیبات پرحملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ

 

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

دو روز قبل سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی فیلڈز پرڈرون حملے کیے گیے جس کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ۔

امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر پانچ فیصد کمی آ گئی ہے اور سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Show More
Back to top button