کپتان کی شادی کی تیسری وکٹ گرگئی، عمران خان کی تردید

ذرائع کے مطابق عمران خان کی نئی دلہن کا تعلق پاک پتن سے ہے ۔ دلہن عمران خان کی روحانی لیڈر بشری کی چھوٹی بہن ہے ۔ عمران خان مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں ، بشریٰ کسٹمز آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ ہیں ، وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وظیفے بتاتی ہیں۔ عمران خان نے یہ شادی ان کی تجویز پر کی۔

 عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ، جب شادی کروں گا تو سب کو بتاؤں گا ۔ اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہار ماننا میرے خون میں شامل نہیں ۔ عمران خان اس بات کے لیے پرامید ہیں کہ ان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کپتان میڈیا کے سامنے آئے تو انگلی میں انگوٹھی نے کئی سوال اٹھائے مگر کپتان سب کچھ گول مول کر کے کچھ کچھ نمایاں کر گئے ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے دوسری شادی معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے کی تھی جو ناکام ہو گئی اور دونوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہو گئی ۔

Show More
Back to top button