حامد طوری کے قتل کے الزام میں چھ لیویزاہلکار گرفتار

کرم ایجنسی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر حامد طوری کے قتل کے الزام میں لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کے مطابق مذکورہ اہلکاروں نے ایک رات قبل پاڑہ چنار میں حامد طور کے قتل کے وقت قریبی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور تھے، لیویز اہلکاروں کا کہناہے کہ انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی ہے نہ ہی کو دیکھا ہے۔ اے پی اے کا مزید کہناہے کہ حامد طوری کے قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں کوہاٹ سے تحقیقاتی ٹیم بھی پاڑہ چنار پہنچ چکی ہے ۔ ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیاہے۔

 

Show More
Back to top button