بدعنوانی کے الزام میں سابق تحصیلداردو ساتھیوں سمیت گرفتار

قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اراضی کے انتقال میں دھوکہ دہی کرنے پر سابق تحصیلدار اور دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے۔ نیب کے مطابق سابق تحصیلدار مسعود شاہ پر الزام ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی پانچ سو کنال اراضی کے انتقال میں دھوکہ دہی کرکے قومی  خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ نیبب کے مطابق مسعود شاہ اور اس کے ساتھیوں معاذخان اور مروزئی کو گزشتہ روز پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے، اس کیس میں الیاس پٹواری‘ ادریس اور رضا شاہ پہلے سے نیب کی حراست میں ہیں اور ان سے اب تک ایک کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

Show More
Back to top button