جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کے مزید چھ میدان بنائے جائیں گے۔ اجمل وزیر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے نئے اضلاع اجمل وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوا ہے، جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کے چھ میدان بنائے جائیں گے اور جلد عالمی کھلاڑی وانا سٹیڈیم میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

اجمل وزیر وانا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے پانچویں امن فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سٹیڈیم آمد پر اجمل وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں اجمل وزیر نے قبائلی اضلاع میں امن کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تماشائیوں کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی امن کا پیغام ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کے مزید چھ میدان بنائے جائیں گے جس سے کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ شکئی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ہو چکا ہے اور جلد عالمی کھلاڑی وانا سٹیڈیم میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button