بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ

انگلینڈ میں جاری عالمی میں کرکٹ کپ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

آج ایونٹ کا سولہواں میچ برسٹل میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش ایک بار پھر آڑے آگئی۔

برسٹل کا کاؤنٹی گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، میچ کے لیے پہلے 30 منٹ بعد امپائرز کو میدان کا معائنہ کرنا تھا تاہم بارش کی وجہ سے معائنہ نہیں کیا جاسکا۔

مزید 45 منٹ انتظار کے بعد امپائرز کو ایک بار پھر گراؤنڈ کا معائنہ کرنا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اس سے قبل بھی ایونٹ کے 2 میچز متاثر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

ساؤتھمپٹن میں ویسٹ انڈییز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم آٹھویں اوور میں بارش شروع ہونے کے باعث میچ ملتوی کردیا گیا۔

بنابریں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا جس کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم یکے بعد دیگرے تین میچز کھیل کر صرف ایک ہی پوائنٹ حاصل کر پائی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش  کی نذر ہو گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کل اپنا ایک اور اہم میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے جارہا ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ میچ بھی بارش کے باعث التواء کا شکار ہو سکتا ہے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button