ایسورغر احمد زئی وزیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ ماسٹر بیزن خیل کلب کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

وزیر سب ڈویژن بنوں میں محکمہ کھیل کے زیراہتمام ایسورغر احمد زئی وزیر کے مقام پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ ماسٹر بیزن خیل کلب کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹورنامنٹ میں وزیر سب ڈویژن بنوں کے مختلف علاقوں کی 30 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے ماسٹر بیزن خیل اور ایسور غر کلب نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ایسور غر کی ٹیم نے مقررہ آٹھ اووز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے جس کے جواب میں بیزن خیل نے ساتویں اوور میں ہی یہ ہدف پورا کرلیا جبکہ اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ملک مویز خان کا کہنا تھا کہ وزیر سب ڈویژن بنوں میں اس طرح کے ٹورنامنٹس اس لیے بھی ضروری ہیں کہ یہاں کے لوگ انتہائی خراب حالات سے گزرے اور یہ علاقہ ہر حوالے سے پسماندہ رکھا گیا ہے۔

بعدازاں ملک مویز خان، سپورٹس منیجر سب ڈویژن وزیر نوراللہ خان اور محکمہ لائیو سٹاک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسعود رحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

خیال رہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ محکمہ سپورٹس کی جانب سے منعقدہ میلے کا حصہ تھا جس میں فٹبال، والی بال، رسہ کشی اور کرکٹ کے علاوہ ثقافتی پروگرام بھی شامل تھا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button