قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی تنخواہ کتنی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اپنی ذمہ داریوں کے عوض ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ پاتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ پی سی بی نے انہیں دوہری ذمہ داریاں نبھانے کے سلسلے میں خصوصی رعایت بھی دے رکھی ہے، مصباح الحق چاہیں تو پی ایس ایل کی کسی بھی فرنچائز سے وابستہ ہوسکتے ہیں تاہم انہیں پی سی بی کی تنخواہ نہیں ملے گی۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے دوہری ذمہ داریاں نبھانے والے کرکٹرز کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم مصباح الحق کے معاملے میں یوٹرن لیتے ہوئے انہیں پی ایس ایل میں بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

میڈیا رپورسٹس کے مطابق مصباح الحق کو پی ایس ایل کے غاز سے پانچ روز قبل اور اختتام کے دو روز بعد تک کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ مکی رتھر کو بورڈ کی جانب سے کراچی کنگز کی کوچنگ کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس دوران انہیں پی سی بی تنخواہ نہیں دیتا تھا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button