ٹسٹ کرکٹر عبدالقادر بھی ہم سے جدا ہوگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے 64 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بتایا ہے کہ کرکٹر عبدالقادر کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا، سابق کرکٹر کے فرزند سلمان قادر نے بھی اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے، بنیادی طور پر وہ ایک لیگ سپن باؤلر تھے جنہوں نے 1977 تا 1993 67 ٹسٹ اور 14 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

پانچ ون ڈے میچوں میں انہوں نے کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دیے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عبدالقادر نے کمنٹری بھی کی جبکہ وہ پی سی بی کے چیف سلیکٹر بھی رہے تاہم بورڈ حکام کے ساتھ اختلافات کے باعث وہ مستعفی ہوگئے تھے۔

1987 میں انگلینڈ کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں ان کی ٹسٹ میں جبکہ ونڈے میں 44 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

ون ڈے میں بیسٹ پرفارمنس کا مظاہرہ انہوں نے ورلڈ کپ 1983 میں سری لنکا کیخلاف کیا تھا۔

مرحوم کے چار بیٹے ہیں اور چاروں فرسٹ کلاس کرکٹرز بھی ہیں۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button