لستھ ملینگا ٹی ٹونٹی میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلربن گئے

 

سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لستھ ملینگا ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے جبکہ انہوں نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ملنگا نے پالے کیلے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو دیکھتے ہوئے 126 رنز کا ہدف معمولی لگ رہا تھا لیکن ملینگا کی تباہ کن کارکردگی کے سامنے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی سمیٹنی والی کیوی ٹیم صرف 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ملینگا نے اپنے 4 اوورز میں صرف 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف ٹیم کو میچ میں کامیابی دلائی بلکہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

ملینگا نے 5 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے شاہد آفریدی کے سب سے زیادہ 97 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ایک میچ میں دوسری مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی پایا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ملینگا صرف 76 میچوں میں 100 وکٹوں کا ہدف عبور کرلیا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button