بکاخیل کیمپ کو پری فیبریکیٹڈ سکول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انتظامیہ

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے بکا خیل کیمپ کا دورہ کیا جہاں ٹی ڈی پیز سیکرٹریٹ کے انچارج کرنل اشتیاق آفریدی نے انہیں بریفنگ دی۔

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے بکا خیل کیمپ کا دورہ کیا جہاں ٹی ڈی پیز سیکرٹریٹ کے انچارج کرنل اشتیاق آفریدی نے انہیں بریفنگ دی۔

بعد ازاں وہ کیمپ میں قائم عارضی سکول گئے اور طلبہ کے ساتھ کلاس روم میں بیٹھ کر وقت بھی گزارا۔

ڈپٹی کمشنر نے کیمپ سکول کے 10 میں سے 6 اساتذہ کی غیرحاضری کا نوٹس لیا اور کہا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے طلبہ میں کتابیں، بستے اور کھیلوں کا سامنا بھی تقیسم کیا اور کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر بکاخیل کیمپ کو پری فیبریکیٹڈ سکول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

Show More
Back to top button