شمالی وزیرستان، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شیراسلم جاں بحق

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیس کی پہلی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شیراسلم جاں بحق ہوگئے۔

خیال رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد حال ہی میں خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اہلکار پولیس میں ضم ہونے والوں میں سے ایک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل وزیرستان میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے سے متعلق پمفلٹ تقسیم ہوئے تھے۔

دوسری جانب تحصیل دتہ خیل کے دیگان بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خان دراز جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وقوعہ کے بعد حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button