شمالی وزیرستان: شنہ خوڑ سے خڑکمر تک کرفیو نافذ

 

شمالی وزیرستان کے علاقہ شنہ خوڑہ سے خڑ کمر تک کرفیو نافذ ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرفیو گزشتہ شب سے لگائی گئی ہے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرفیو کا مقصد علاقے میں شرپسند عناصر کی تلاش ہے۔

دوسری جانب خڑ کمر واقعہ میں جاں بحق اور زخمی افراد کے امدادی چیک روک دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امدادی چیک نامعلوم وجوہات کی بنا پر روکے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک صرف 5 خاندانوں کو امدادی چیک ملے ہیں اور بقیہ خاندانوں کو امدادی چیک نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے خڑکمر واقعے کے دوران جاں بحق افراد کیلئے 25، 25 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 10، 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ چند دن قبل شمالی وزیرستان کے علاقہ خڑکمر میں پاک فوج اور پی ٹی ایم کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button