اورکزئی، بارشوں سے گورنمنٹ پرائمری سکول حسن شاہ کلے کی چار دیواری مسمار

قبائلی ضلع اورکزئی کے گورنمنٹ پرائمری سکول حسن شاہ کلے کی چار دیواری حالیہ بارشوں کے باعث گرگئی ہے جس کی وجہ سے طلباء و اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق لوئر اورکزئی میں واقع اس پرائمری سکول کی مرمت پر 20 لاکھ روپے خرچ ہوے تھے۔

یو ایس ایڈ اور یو این ڈی پی کی جانب سے فراہم کردہ رقم سے سكول كى چاردیواری, عمارت کی مرمت, صحت و صفاي كى سهوليات اور دو باته رومز کی تعمیر کا کام 2016 مین شروع اور 2017 میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

تاہم گزشتہ دنوں موسلادھار بارش کی وجه سے سکول کی چاردیواری گرگئی جس کے بعد سے سکول کی  عمارت کھلے میدان میں کھڑی ہے۔

ادھر لوگوں کی کافی آمدورفت کی وجه سے سکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذه کو کافی مسائل درپیش ہیں جنہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد سکول کی چاردیواری ازسرنو تعمیر کی جائے۔

Show More
Back to top button