شمالی وزیرستان میں دھماکہ، لڑکا ایک پیر سے محروم

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 14 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے مانگے میں عبداللہ گھر کے قریب پہاڑ میں جانور چرا رہا تھا کہ اچانک اس کا پاوں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے عبد اللہ ایک پیر سے محروم ہوگیا جس کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل شیوہ میں دوستوں کے مابین جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میامی کابل خیل میں تین دوست وحیداللہ، رازق گل اور سبیداللہ سیرکیلئے شیزاکہ گئے تھے جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر چھریوں سے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں وحیداللہ موقع پر جاں بحق جبکہ ریاض شدید زخمی ہوگیا۔

Show More
Back to top button