قبائلی اضلاع مخصوص نشستوں پر دو خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی ماریہ کامران نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، ٹرائبل یوتھ مومنٹ فیمل ونگ کی جنرل سیکرٹری بشریٰ محسود نے بھی الیکشن کمیشن آفس پشاور میں کاغذات نامزادگی جمع کرا دیے۔

ماریہ کامران ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں، ان کے شوہر کامران خان پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے اھم اور شعلہ بیان رہنماوں میں شمار ہوتت ہیں جن کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

ڈاکٹر حمید الرحمان کے مطابق باجوڑ سے مخصوص نشست پر ماریہ کے انتخاب سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں مدد ملی گی، باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم این ایز اور دو ایم پی ایز ہیں اور قاعدے کے مطابق مخصوص سیٹ باجوڑ کا حق ہے، ہم اہل باجوڑ عمران خان، وزیر اعلی اور پارٹی کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مخصوص کوٹہ پر ماریہ کی تقرری کرکے باجوڑ کی پسماندگی دور کرنے میں مدد کی جائے۔

 

دوسری جانب ٹرائبل یوتھ مومنٹ فیمل ونگ کی جنرل سیکرٹری بشریٰ محسود نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص سیٹ کے لیے الیکشن کمیشن آفس پشاور میں کاغذات نامزادگی جمع کرا دیے۔

بشریٰ محسود ایم فل سکالر اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خواتین ونگ ہزارہ یونیورسٹی کی بانی اور پہلی صدر ہیں، پچھلے کئی سال سے قبائلی اضلاع کی خواتین کیلئے مختلف پلیٹ فارمز سے آواز اٹھا رہی ہیں اور قبائلی اضلاع کے مسائل پر ان کے کئی کالمز مختلف اخباروں اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر پبلش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لیے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 26 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لیے پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گی۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button