متاثرین کے معاوضوں بارے حتمی فیصلہ عنقریب کر دیا جائے گا۔ سلطان محمد خان

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے میران شاہ اور میر علی کے کاروباری متاثرین کے وفود کے ساتھ ان کے نقصانات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی اور وفود کے نمائندوں کے موقف کو توجہ اور ہمدردی سے سنا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے نو منتحب رکن صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر، سیکرٹری ریلیف بحالی، آباد کاری محمد عابد مجید، سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور اکرام اللہ کے علاوہ دیگر عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کاروباری متاثرین کے وفود کے نمائندوں نے اپنے اپنے موقف سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

وزیر قانون نے انکے موقف کو توجہ سے سنتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو انکے مسائل کا شدت سے احساس ہے اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں اُنکے مالی و جانی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کاروباری متاثرین سے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی واضح ہدایات ہیں کہ کاروباری متاثرین کیلئے قانونی پیچیدگیاں جلد از جلد ختم کی جائیں۔

وزیر قانون نے وفود یقین دلایا کہ متاثرین کے معاوضے کے بارے میں حتمی فیصلہ عنقریب کر دیا جائیگا ۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button