قبائلی ضلع خیبر، سکولوں کی تعمیرنو  کیلئے 2 ارب 32کروڑ روپے کی منظوری

قبائلی ضلع خیبر میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیرنو  کے لئے 2ارب 32کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈیلولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں ضلع خیبر میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیرنو کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جمرود ، باڑہ ، تیراہ میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر و نو کے لئے 2ارب 32کروڑ روپے کامنصوبہ تیار کیا گیا تھا وفاق نے جس کی منظوری دینے کے بعد صوبے کو آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل ڈیلولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی منظوری کے بعد ممکنہ طور پر آئند ہ مہینے سے اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button