جنوبی وزیرستان، بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 4 مویشی ہلاک

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے رستم بازار وانا میں بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 4 مویشی ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق بازار کے غربی سرے پر بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے نصب شدہ کھمبے کے ساتھ تاریں لگی ہوئی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں۔

8 ہزار کے قریب دوکانوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز پر مشتمل رستم بازار وانا ان تاروں کی وجہ سے اب تک چار گائے موت کے منہ میں چلی گئی ہیں تاہم محکمہ ٹیسکو وانا خواب خرگوش کی نیند سو رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ ٹیسکو کے چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیکر مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں بڑے سانحہ سے بچا جاسکے۔

Make Money with 1xBet
Show More
Back to top button